ابنا: بریگيڈیر جنرل سید مسعود جزائری نے آج بسیج اور رسانہ کے زیرعنوان کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایسی حالت میں جبکہ امریکہ کے پاس مختلف طرح کے مہلک اور ایٹمی ہتھیار ہیں اور وہ دنیا کے مختلف علاقوں میں انسانیت سوز کاروائياں کر رہا ہے، اسکے باوجود وہ ایران کو پرامن ایٹمی انرجی سے محروم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا نیٹ ورک امریکہ برطانیہ اور صیہونیوں کا ہے۔ بریگيڈیر جنرل جزائری نے کہا کہ عالمی حالات اور طاقت کے ہتھکنڈوں کا صحیح ادراک رکھتے ہوئے ہمیں دشمن کے نفسیاتی حربوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے کیونکہ دشمن ان میدانوں میں طاقتور ہے۔...........
/169